عمر شریف اور اہلخانہ کو علاج کے لیے امریکہ کے ویزے جاری

امریکی قونصل خانے نے عمرشریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ جانے کے لئے ویزے جاری کردیئے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لاکھوں دلوں کی دھڑکن عمرشریف کے علاج کے حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی قونصل خانے نے عمرشریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ جانے کے لئے ویزے جاری کردیئے ہیں۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی ٰ وہاب نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے  عمرشریف کے ویزے کے حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی قونصل خانے  نے  عمر شریف کی علالت کے باعث ویزہ  انٹر ویو کی چھوٹ دی تھی جس کیلئے ہم امریکی قونصل خانے کے بہت شکرگزار ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہم ہم سب برصغیر کے ایک بہترین مزاح نگار کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمر شریف کی طبیعت ناساز، برصغیر کے فنکار میدان میں آگئے

واضح رہے کہ عمر شریف گذشتہ چند دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے  نجی اسپتال میں زیر علاج تھے  ، انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے  امریکہ میں علاج کےلئے  مدد کی درخواست کی تھی جس پر  سندھ حکومت نے عمر شریف کے اخراجات برادشت کرنے کا اعلان  کیا تھا  جبکہ وفاقی حکومت نے ویزہ کے حصول سمیت دیگر سفری دستاویزات میں معاونت   کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

متعلقہ تحاریر