میشاشفیع کی "ٹوکیو” بننے کی کوشش؟

گلوکارہ میشاشفیع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہیئر کٹ کے بعد اپنی ایک تازہ تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ  "میں نے اپنے با ل کٹوالئے ہیں"

گلوکار علی ظفر کے ساتھ تنازع کا شکار گلوکارہ میشاشفیع  نے اپنے بالوں کو انتہائی مختصر کرالیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

گلوکارہ میشاشفیع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ہیئر کٹ کے بعد اپنی ایک تازہ تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ  "میں نے اپنے بال کٹوالئے ہیں”

گلوکارہ کی جانب سے اپنے نئے انداز کے باب کٹ ہیئر اسٹائل بہت پسند کیا گیا، ان کی نئے انداز کی تصویر کو بعض صارفین نے پسند کیا جبکہ زیادہ ترنے اس پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلا کی سوشل میڈیا پر جنگ

ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو کیا ضرورت پڑی تھی ایسے مضحکہ خیز نئے انداز کی، ایک صارف نے  میشاشفیع  کو نئے ہیر کٹ کے باعث اپنے ماں سے بھی بڑی قراردیتے ہوئے کہا کہ  اس نئے "لک”look  سے تو آپ اپنی ماں سے بھی بڑی عمر کی لگ رہی  ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر ناصر خان جان  کو کاپی نہیں کریں، جبکہ ایک صارف نے تو میشا شفیع کو منی ہائیٹس کے ایک کردار "ٹوکیو”  سے مماثلت قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ "ٹوکیو "بننے کی ناکام کوشش کی  جارہی  ہے۔

متعلقہ تحاریر