گلوکار علی ظفر کا بلوچی اور سندھی کے بعد پشتو نغمہ جاری کرنے کا اعلان
ٹوئٹر پر جاری ٹیزر کے مطابق نغمہ 22 ستمبر کو پشتو ثقافتی دن (کلچرر ڈے) کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سندھی اور بلوچی گانوں کے بعد پشتو زبان میں نغمہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی اور بلال عباس کی شادی، ڈرامے کا ٹیزر جاری
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں علی ظفر اور دیگر فنکاروں کو پختون لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ علی ظفر کی ایچکن پر روایتی پشتو کڑھائی واضح دکھائی دے رہی ہے۔
Yo Lo! TEASER ka maza lo!
You guessed the co-singer right but you didn’t know there were two 🙂
Now guess the song?
🤔😜🎉🎺Releasing this Pashtun Culture Day. #Pashto #Pashtun #PashtunCultureDay pic.twitter.com/hWESys0ego
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 19, 2021
انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "آپ لوگ ٹیزر کا مزا لیں۔”
آگے بڑھتے ہوئے علی ظفر نے لکھا ہے کہ "آپ لوگ اندازہ لگائیں کہ میرے ساتھ دو ساتھی گلوکار کون ہیں۔”
انہوں نے اپنے مداحوں سے سوالیہ انداز میں پوچھا ہے کہ "آپ لوگ نغمہ بوجھیں کہ کون سا ہوسکتا ہے۔”
علی ظفر نے اپنے مداحوں کو دعوت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "گانے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے میرے ساتھ جڑے رہیں۔”
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ٹیزر سے پتا چلتا ہے کہ ” نغمہ 22 ستمبر کو پشتو کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔”
This teaser is Lit 🔥
Another record breaking song on the way 🔥 ❤️
His energetic Pashto Dance moves
Can’t wait to listen 😍@AliZafarsays#alizafar— Afra Alam (@azianAfra_Alam) September 19, 2021
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے گزشتہ سال سندھ کلچرر ڈے کے موقع پر گلوکارہ عروج فاطمہ اور گلوکار عابد بروہی کے ہمراہ مشہور گانا ” آلے ماروئڑا” ریلیز کیا تھا۔
خیال رہے کہ 2019 میں علی ظفر نے بلوچ کلچرر ڈے کے موقع پر گلوکارہ عروج فاطمہ کے ہمراہ ہی گانا "لیلیٰ او لیلیٰ” ریلیز کیا تھا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔