عائشہ عمر اور اظفر رحمان ایک بار پھر ساتھ ساتھ

2017 میں اداکارہ عائشہ عمر اور اظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان کی شوبزنس انڈسٹری کی میزبان، ادکارہ ،گلوکارہ اور سپرماڈل عائشہ عمر اوراظفررحمان کی نئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

عائشہ عمر کی جانب سے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام  پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جس کو صارفین کی جانب سے بے تحاشہ پسندیدگی  کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر کا اپنے والد کے نام تہنیتی پیغام

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمرسرخ رنگ  کے لباس میں ملبوس ہیں  جبکہ ان کے ساتھ وراسٹائل اداکار اور ماڈل اظفررحمان ہیں جنہوں نے سرمئی رنگ سے ملتا جلتا سوٹ زیب تن کیا ہے، شیئر کی جانے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے لائک اور شیئرکیا، پوسٹ پر دونوں اداکاروں کے مداحوں نے تعریف کی اور طویل عرصے بعد ددنوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پسند کیا۔ دوسری جانب  اداکار اظفررحمان نے بھی ان مختصر ویڈیوز کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اکتوبر 2017 میں اداکارہ عائشہ عمر اور اظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عائشہ عمر نے اظفررحمان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پران کے نام ایک جذباتی پیغام لکھاتھا جس میں انھوں نےاظفر رحمان کو اپنا سچا ساتھی قراردیتے ہوئے کہا کہ جب میں خدا کی جانب سے دی گئی  نعمتوں کا شمار کرتی ہوں تو تم پہلی 5 کی فہرست میں آتے ہو۔

متعلقہ تحاریر