شان شاہد کو عدنان صدیقی کے ‘غیرپارلیمانی’ ٹویٹ کا شکوہ
عدنان صدیقی کی جانب سے سرکاری عہدیدار سے ملاقات کے لیے لفظ "bumped (ٹکرانے)" کا استعمال ساتھی اداکار شان شاہد کو درست نہیں لگا۔
شان شاہد کو عدنان صدیقی کی غیرپارلیمانی ٹویٹ کا شکوہ، سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سرکاری عہدیدار سے ملاقات کے لیے لفظ "bumped (ٹکرانے)” کا استعمال ساتھی اداکار شان شاہد کو درست نہیں لگا۔
عدنان صدیقی نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی سے نیویارک میں ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ذکر کیا۔
World is an oyster! Bumped into @ShehryarAfridi1 in #NewYork outside Pak consulate while on my way to get a customised fragrance for myself. The flag in the back flies high! pic.twitter.com/iBjVs0zlvd
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار کو 3 عالمی ایوارڈز مل گئے
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "دنیا گول ہے! میں نیویارک میں اپنے لیے پرفیوم خریدنے جارہا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کے باہر شہریار آفریدی سے ملاقات ہوگئی۔ عقب میں اونچائی پر قومی پرچم بھی لہرا رہا ہے”۔
عدنان صدیقی نے شہریار آفریدی سے اتفاقیہ ہونے والی ملاقات کے لیے “bumped” کا لفظ استعمال کیا جو کہ لالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ شان شاہد کو پسند نہیں آیا یا انہوں نے اس لفظ کا غلط مطلب سمجھا۔
یوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عدنان صدیقی اور شان شاہد کے مداحوں کے درمیان ٹوئٹس کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں دونوں لیجنڈری اداکاروں کی حمایت میں ٹویٹس کی جارہی ہیں۔
ایک خاتون ٹویٹر صارف نے شان کو بتایا کہ انہوں نے عدنان کی بات کا مطلب نہیں سمجھا۔
He meant to say he was walking on a road and he bumped into to shehryar there’s nothing wrong with the English
— Afsheen M (@AfsheenMughal) September 20, 2021
دوسری طرف ایک اور صارف نے شان شاہد کے دفاع میں کود پڑا۔
Shaan was being sarcastic on the fact that Adnan bumped into him rather that actually agreeing to meet up with him. You took it the wrong connotation.
— Muzz (@MuzzImran) September 20, 2021