اسپورٹس اینکر زینب عباس امید سے

زینب عباس نےماں بننے کے چیلنج کوٹیسٹ میچ جتنا صبر آزما اور مشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ ٹی 20 کی بجائے ایک ٹیسٹ میچ کی طرح صبر آزما ہے

پاکستان کی معروف اسپورٹس کمنٹیٹر، پروگرام ہوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خواتین کے لئے مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے لئے منتخب  عندلیب عباس کی بیٹی زینب عباس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حاملہ ہونے اورننھے مہمان کی آمد کی خبر اپنے مداحوں کےساتھ شیئر کرتے ہوئے زینب عباس نے اپنے رحم میں پرورش پانے والے ننھے مہمان کو اپنا سفر کا ساتھی قرار دیا اور انہوں نے ماں بننے کے چیلنج کوٹیسٹ میچ جتنا صبر آزما اور مشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ ٹی 20 کی بجائے ایک ٹیسٹ میچ کی طرح صبر آزما ہے لیکن انہوں نے اس مشکل صورتحال کا سامنا کیا اور اپنا کام جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی کا حاملہ ہونا خبر بن گیا لیکن اسکرپٹ نہیں

انھوں نے اپنے پیغام میں اس نعمت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ آئندہ کا سفر بھی اسی طرح خوشگوار ہوگا جس طرح ان کا گذشتہ سفر خوبصورت تھا۔

واضح رہے کہ زینب عباس  نے نومبر 2019 میں   پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان  ہونے کا اعزاز رکھنے والے عبدالحفیظ کاردار کے پوتے اور سابق گورنر سٹیٹ بینک شاہد حفیظ کار دار کے صاحبزادے حمزہ کار دار سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر