علی ظفر پشتو میں بھی گلوکاری کرنے لگے، نیا گانا ریلیز

'لارشا پیخاور' کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران عقب میں پشتون ثقافت کا منظر کھینچا گیا ہے جس میں روایتی رقص شامل ہے۔

معروف گلوکار اور موسیقار علی ظفر نے پشتون کلچر ڈے پر ایک اور گانا "لارشا پیخاور” ریلیز کردیا۔ گزشتہ روز ریلیز کیے گئے اس گانے کو اب تک ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

علی ظفر موقع کی مناسبت سے گانے ریلیز کرتے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ کے یوم ثقافت "سندھی ٹوپی اجرک ڈے” پر بھی "الّے منجھا ماڑ وڑا” نامی سندھی گانا گا کر مداحوں کو حیران کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی اور بلال عباس کی شادی، ڈرامے کا ٹیزر جاری

لارشا پیخاور کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران عقب میں پشتون ثقافت کا منظر کھینچا گیا ہے جس میں روایتی رقص شامل ہے۔

خوشی بھرے جذبات کی عکاسی کرتے اس گانے میں گلولارہ گل پنرا اور ریپ گیت گانے والا بینڈ "فورٹیٹیوڈ پختون کور” بھی شامل ہے۔

یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی گانا ہے اور انہوں نے گانے کو پشتون بھائیوں اور بہنوں کے نام کیا ہے۔

اس سے قبل علی نے رمضان، یوم مزدوراور کوہ پیما علی سدپارہ کی ناگہانی وفات پر گانے ریلیز کیے تھے۔

یہی نہیں ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر  علی ظفر نے ایک مقامی خاتون گلوکارہ کے ساتھ ایک چینی زبان کے گانے پر کامیابی سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

متعلقہ تحاریر