پاکستان: سال دوہزار اکیس کے سب سے حسین چہرے

بعض لوگوں کیلئے ان کے والدین، بہن بھائی، استاد، اورکوئی غیر معروف چہرہ انتہائی خوبصورت ہوتا ہے

کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی  جو اپنی خوبصورتی کو اپنے ہی پیمانے پر جانچتا ہے اور ہر انسان کا خوبصورتی کا پیمانہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔

خوبصورتی اور خوبصورت چہروں کا تذکرہ ہو توعام طورپر ہمارے ذہنوں میں جو پہلا خیال آتا ہے وہ  فلمی ستاروں کا ہوتا ہے لیکن یہ تاثر ہمیشہ ہی درست نہیں ہوتا ہے، بعض لوگوں کیلئے ان کے والدین، بہن بھائی ، استاد، اورکوئی  غیر معروف چہرہ انتہائی خوبصورت اور اہم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوب ڈاؤن ہونے کی کیا وجہ تھی؟ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا؟

آج پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #MostBeautifulFaces2021 سال دوہزار اکیس کے سب سے خوبصورت چہروں کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹرینڈ میں مختلف فنکاروں ، اداکاروں معروف اور غیر معروف ان شخصیات کو شامل کرنا شروع کیا جو ان کی نگاہ میں رواں سال کے سب سے حسین چہروں میں سے ایک ہیں۔

 

 

متعلقہ تحاریر