الحمراء آرٹس کونسل کا "ہیر” کے مصنف وارث شاہ کو خراج تحسین

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء الحمراء پنجاب فوک رنگ کہنا ہے سید وارث شاہ آج بھی اپنے سخن میں بلند درجے پر فائز ہیں۔

الحمراء آرٹس کونسل پنجاب فوک رنگ لاہور میں سید وارث شاہ ؒ کے 223 عرس کی مناسبت سے "ہیر گائیکی” کے پروگرام کا نعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے نامور ہیر گائیک تیمور افغانی نے "ہیر” کے پڑھ کر عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہ ؒ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان: سال دوہزار اکیس کے سب سے حسین چہرے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر الحمراء پنجاب فوک رنگ ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں سید وارث شاہ ؒ کی تعلیمات کی ضرورت ہے جس میں خوبصورت معاشرے کا راز پنہاں ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ سید وارث شاہ ؒ کی عالمی شہرہ آفاق تصنیف ”ہیر“ نے فرد و سماج میں پیار و محبت اور امن و سلامتی کے جذبات کو فروغ دیا۔

اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ وارث شاہ ؒ نے پنجابی زبان کو عروج بخشا، انہیں شعر کہنے پر کمال حاصل تھا، شاعری میں ہمیشہ عمل پر زور دیا، وہ سخن میں آج بھی بلند درجے پر فائز ہیں۔

نامور ہیر گائیک تیمور افغانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الحمراء آرٹس کونسل نے صوفیاء کرام کے ساتھ ہمیشہ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا، نئی نسل کو انکی تعلیمات سے روشناس کروایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الحمراء پنجاب فوک رنگ سلسلے کے تحت اپنے صوفیاء کرام پر براہ راست پروگرام نشر کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ الحمراء کے فیس بک پیج پر ہیر گائیک تیمور افغانی نے ہیر پڑھ کر دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر