پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

رواں ماہ اداکار کی جواں سال صاحبزادی سارہ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا تھا جس انہیں شدید صدمہ تھا۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار اور ڈرامہ "آخری چٹان” میں بہترین اداکاری کرنے والے طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصے علیل تھے۔

اداکار طلعت اقبال عرصہ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم تھے۔

یہ بھی پڑھیے

الحمراء آرٹس کونسل کا “ہیر” کے مصنف وارث شاہ کو خراج تحسین

اداکار کے اہلخانہ کے مطابق طلعت اقبال کو دو ہفتے قبل طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت کافی خراب تھی۔ پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال ناسازی طبیعت کے باعث امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مصنوعی تنفیس پر رکھا ہوا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور بے ہوشی کی حالت میں انتقال کر گئے۔

طلعت اقبال کے اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت کافی خراب ۔ چند ہفتے ان کے صاحبزادی کا انتقال ہوا تھا جس کے باعث ان طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔

اداکار طلعت اقبال کی صاحبزادی سارہ کا انتقال 3 ستمبر 2021 کو امریکا میں حرکت قلب بند ہونے سے انقتال ہوا تھا، جس کا انہیں شدید صدمہ تھا۔

اداکار طلعت اقبال نے 1968 میں اہنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 70 اور 80 کے دہائیوں میں متعدد ڈراموں میں اداکاری کی تھی۔ انہوں نے اپنے وقت کی تمام بہترین اداکاراؤں روحی بانو ، شبنم ، بابرہ شریف ، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014 میں کینسر کے باعث امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر