ملائکہ اروڑا کس سے پیار کرتی ہیں؟
نجی ٹی وی پروگرام میں بالی ووڈ اداکارہ نے ارجن کپور سے کھل کر محبت کا اظہار کیا

ملائکہ اروڑا نے ایم ٹی وی کے سپر ماڈل آف دی ایئر سیزن 2 کی حالیہ قسط میں ارجن کپور کے بارے میں بات کی۔ ملائکہ اور پروگرام میں ان کے ساتھی جج ملنڈ سومان نے ایک دوسرے سے کچھ سوال کیے جس میں انہوں نے اپنے پارٹنرز کے متعلق بھی بات کی۔
ملنڈ نے ملائکہ سے ان کے پسندیدہ بین الاقوامی ماڈل کے بارے میں سوال کرکے گفتگو کا آغاز کیا۔ ملائکہ نے بتایا کہ انہیں ڈینئل کریگ اور بیلا حدید پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی سینما گھروں میں بین الاقوامی فلمیں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں
ملائکہ نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر اپنے پارٹنر کو تصاویر بھیجتی ہیں اور جب ملنڈ نے یہ پوچھا کہ وہ کون شخص جو آپ کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہو تو ملائکہ اروڑا نے بلاتامل ارجن کپور کا نام لیا۔ ملائکہ نے کہا کہ "وہ مجھے جانتا ہے، میری بات سمجھتا ہے، مجھے سمجھتا ہے اور مجھے تنگ بھی کرتا ہے”۔
ملنڈ نے منی بدنام ہوئی گانے پر رقص کرنے والی اداکارہ سے وہ سوال بھی پوچھا جس کا سب کو انتظار تھا۔ انہوں نے ملائکہ سے تصدیق چاہی کہ "کیا یہی آپ کی آپ کی زندگی کا پیار ہے؟”، اداکارہ نے تائید کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔
ملنڈ نے پوچھا کہ آپ نے ارجن کو آخری میسج کیا بھیجا تھا، اس پر ملائکہ قدرے شرما کر بولیں "I love you too”۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ ان کے بیٹے ارحان خان 18 برس کے ہیں۔
ارجن اور ملائکہ کی عمروں میں بڑا فرق ہے لیکن اس کے باوجود دونوں اداکار بہت عرصہ پہلے اپنے درمیان تعلق کا اعتراف کرچکے ہیں۔ بالی ووڈ فلمسٹارز کئی مواقعوں پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔