اداکار اذان سمیع نے اپنے ڈرامے کا ٹریلر مداحوں کے لیے جاری کردیا

ہم ٹی وی نیٹ ورک نے ڈرامہ سیریل کے 2 ٹریلر جاری کیے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک نے گلوکار ، میوزک کمپوزر اور اداکار اذان سمیع خان کی پہلی ڈرامہ سیریل "عشقِ لا” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ ڈرامے میں اداکار کے مدمقابل اداکارہ سجل علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کردار ادا کریں گی۔

پاکستان اور انڈین انڈسٹری کے معروف گلوکار عدنان سمیع اور معروف اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع اس سے قبل شوبز انڈسٹری میں اپنی میوزیکل کمپوزیشن کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل “ہمسفر” کے 10 سال مکمل

ہم ٹی وی نیٹ ورک نے ڈرامہ سیریل کے 2 ٹریلر جاری کیے ہیں جنہوں نے پہلی نظر دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، ٹریلر کے بعد شائقین اس ڈرامے کی ریلیز کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

پہلے ٹریلر میں اذان سمیع اور سجل علی کو محبت بھرے رشتے میں دکھایا گیا جبکہ سجل ایک صحافی ہیں جو اپنے پیشے کے لیے کچھ بھی قربان کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

اداکارہ سجل علی اور اداکار اذان سمیع کی اداکاری نے ڈرامے کے مناظر میں جان ڈال دی ہے۔

دوسری جانب دوسرے ٹریلر میں یمنیٰ  زیدی کو دکھایا گیا ہے۔ جو سجل علی کے مقابلے میں ایک مختلف پس منظر کی بہادر لڑکی ہیں۔

"عشقِ لا” ڈرامے کا ٹریلر چند گھنٹے پہلے جاری کیا گیا تاہم اب تک اسے 3 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر