اداکارہ مائرہ خان نے لفظ "پینڈو” کو نئی لغت دے دی

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب "پینڈو" ڈیفنس جیسے علاقے میں شفٹ ہوتے ہیں تو ہر ممکن طریقے سے "برگر" لوگوں کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لفظ "پینڈو” استعمال کیا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی مختصر ویڈیو میں ” پینڈو ” اور ” برگر ” کے مابین ایک تنقیدی لائن کھینچنے کی کوشش کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

مائرہ خان نے کہا کہ جب کچھ لوگ نئے نئے ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں شفٹ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یار ڈیفنس والے تو الٹرا باگر لوگ ہیں اس لیے ہمیں بھی ان کی طرح مارڈن ہونا ہے ۔ اسی جم جائیں گے جہاں برگر لوگ جاتے ہیں۔ پائینڈو لوگ برگر کو ہر ممکن طریقے سے کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مائرہ خان نے مزید کہا ہے کہ ” پینڈو پننا” آپ کے ڈیفنس شفٹ ہونے سے نکلے گا نہیں۔ میرا مطلب ہے اگر پینڈو ہیں تو پینڈو رہیں گے۔ اور آپ کی حرکتیں بھی وہی رہیں گی نیچ، اوچھی ، باتیں کرنا۔ دیکھیں گے برگر کی جانب مگر برگر بن نہیں پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ، "برگرازم آپ کے اندر میں ہے اور اگر آپ پینڈو ہیں تو آپ اپنے اندر کو تبدیل نہیں کر سکتے”۔

یہی نہیں اداکارہ مائرہ خان نے اپنی ویڈیو میں بہت زیادہ گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی خوب کھیچائی کی ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے مائرہ خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” حقیقت یہ ہے کہ مائرہ خان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ لفظ پینڈو دیہاتی لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ ” ان پڑھ ” بھی ہوں۔

دوسری جانب بہت سے معروف شخصیات نے مائرہ خان کے الفاظ اور گفتگو کے انداز کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ تحاریر