پنجابی منڈا، پشتو اسٹائل میں ایک کروڑ مداحوں کے درمیان

گلوکار علی ظفر کا پشتو زبان میں ریلیز ہونے والا گانا 6 دنوں میں 70 لاکھ سے زائد مداحوں نے یوٹیوب پر دیکھ لیا ہے۔

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پشتو زبان کے مشہور علاقائی گیت ’لاڑ شہ پیخور تہ‘ کو اپنی دلفریب آواز میں گا کر اس کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

نئے گانے کی پردے کے پیچھے بنائی گئی ویڈیو (بی ٹی ایس) پر مداحوں کے لیے شیئر کی ہے۔ گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر 70 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پاکستانی ڈرامے خودکشی کے رجحان کو پروموٹ کررہے ہیں؟

اس گانے کو پشاور کے مختلف علاقوں سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں فلمایا گیا ہے۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ یہ گانا انہوں نے پشتونوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گایا ہے۔

گلوکار علی ظفر

اس سے قبل یہ گانا ہمایوں خان ، بختیار خٹک سمیت درجنوں دیگر گلوکاروں نے گایا ہے۔ گانے کی مقبولیت راتوں رات آسمان تک پہنچ گئی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر کے مداحوں کی تعداد تیس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

علی ظفر کے گانے کو یوٹیوب پر 70 لاکھ سے زائد مداحوں نے سنا ہے، مداحوں نے ان کی ویڈیو کو پسند کیا ہے یوں مجموعی طور پر علی ظفر کے مداحوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ ہوگئی ہے۔ علی ظفرنے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے تیس لاکھ مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے ۔اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میرے پختون دوستوں اسلام وعلیکم۔ لارشا پیخوار گانا میں نے اپنے پختون پرستاروں کے لئے بنایا ہے۔  یہ تحفہ دل سے قبول کریں۔

واضح رہے کہ علی ظفر ایک پاکستانی موسیقار، گلوکار، سانگ رائٹر ، پینٹر، ڈائریکٹر اور اداکار ہیں، انہوں نے اپنی گلوکاری کا آغازچھنوں کی آنکھ سے کیا اس کے بعد ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے ہدایتکردہ فلم شرارت میں گیت جگنوؤں سے بھر لو آنچل کے ساتھ اپنے گانے کے کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

Facebook Comments Box