مشہور شخصیات اور سیاستدان سچے مداح تلاش کریں
اداکار اور سوشل ایکٹیویسٹ حمزہ طارق جمیل کا کہنا ہے جھوٹوں مداحوں کے ساتھ اب ٹوئٹر کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ طارق جمیل نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے صارفین کی توجہ ایک خاص پہلو کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔
اداکار حمزہ طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مداحوں کو خریدیں نہیں بلکہ کام اور کردار سے اپنے سچے اور پکے مداح بنائیں۔”
یہ بھی پڑھیے
مداحوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو ان کے برے کردار یاد دلا دیے
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے ایک ہاتھ سے لکھا ہوا ہوا پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ ” مداحوں کو خریدنا اور بیچنا بند کریں۔”
#HamzahTJ promoting organic social media traffic instead of buying it! 🙌🏻💯@dudewithsignpk@HamzahTj pic.twitter.com/TJJQ1BIauT
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) September 28, 2021
گزشتہ ہفتے حمزہ طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ٹوئٹر کریک ڈاؤن کے بعد پاکستانی سیاستدان اپنے جعلی مداحوں سے محروم ہو گئے ہیں۔” انہوں نے لکھا ہے کہ "اب آپ الگورتھم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔”
Pakistani politicians lose fake followers amid Twitter crackdown.
You ain’t fooling the algorithm @ImranKhanPTI @BBhuttoZardari @MaryamNSharif pic.twitter.com/Lpq8OvKSe4— Hamzah (@dudewithsignpk) September 24, 2021
ادکار حمزہ طارق جمیل متعدد تھیٹر ڈراموں اور ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کردار ادا کر چکے ہیں، جن میں چکنائی ، دی میوزیکل ، میری مشال، چڑیلز، میرے بابا کی اونچی حویلی اور میرے دوست میرے یار قابل ذکر ہیں ۔ وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دوست کو یاد کیا ہے۔









