جیکی چن، اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ کے پہلے اداکار

مارشل آرٹس پر مبنی اپنی اگلی کامیڈی فلم "رائیڈ آن" کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

جیکی چن اپنے اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ کے پہلے اداکار ہیں، انہوں نے اسٹنٹس خود کرنے کی روایت ڈالی تھی۔ جیکی چن نے مارشل آرٹس پر مبنی اپنی اگلی کامیڈی فلم "رائیڈ آن” کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

"رائیڈ آن” میں وہ ایک مارشل آرٹسٹ لاؤ لو کا کردار نبھا رہے ہیں جسے اپنا گھوڑا بہت پسند ہے۔ جب وہ ایک قرض کے تنازع میں الجھتا ہے تو اس کو اپنا گھوڑا بیچنے کی نوبت  آجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا ماضی میں کھو گئیں

جیکی چن کے ساتھ اس فلم میں گو کلن اور لیو ہاؤکن نے اداکاری کی ہے لیکن جو طرہ امتیاز چن کو حاصل ہے وہ کسی بھی دوسرے اداکار میں نہیں۔ جیکی چن فلمی دنیا کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے اسٹنٹس خود کرنے کی روایت ڈالی۔

آج کئی شہرت یافتہ اداکار اسٹنٹس  کرنے لگے ہیں جس کا آغاز جیکی چن نے کیا تھا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے ان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سپر اسٹار اسٹنٹس کرتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔

اب ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی اداکار اپنی فلموں میں اسٹنٹس کے لیے اسٹنٹ مین رکھنے کے بجائے خود ہی اسٹنٹس کرتے نظر آتے ہیں جن میں ٹام کروز، ڈینیئل کریگ، برٹ رینلڈز سمیت خواتین اداکارائیں اینجلینا جولی اور کیمرون ڈیاز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر