کراچی اور لاہور کے بغیر سینما کی رونق کیسے بحال ہوگی؟
گلگت، سکردو، مظفر آباد، میرپور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں سینما گھر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے علاوہ پاکستان کے 8 شہروں میں سینما گھر دوبارہ کھلیں گے۔ ان شہروں میں گلگت، سکردو، مظفر آباد، میرپور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔
فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے، امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینیما بھی کھل سکیں، ،،۔۔ pic.twitter.com/DprwrYgdLz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
ملک میں کوویڈ 19 کے کیسز میں کمی کے بعد کچھ پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور اب حکومت نے شہریوں کے لیے تھیٹر اور سینما دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
چند روز قبل لندن میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ریلیز ہوئی تو پاکستانی شائقین پریشان تھے کہ آیا یہاں سینما گھر کھلیں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فہد مصطفیٰ سینماز دوبارہ کھلنے کے لیے پرُامید
کئی فلمی ستاروں نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا کہ دنیا میں سینما گھر کھولے جارہے ہیں، پاکستان میں بھی فلم کے مداحوں کو مایوس نہ کیا جائے اور جلد سینماز کھول دئیے جائیں۔
اب حکومت کی جانب سے سینماز کھولنے کا اعلان تو کردیا گیا ہے لیکن روشنیوں کے شہر کے باسی اور زندہ دلانِ لاہور اب بھی بڑے پردے پر فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔
کراچی اور لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نئی فلم دیکھنے کے لیے سینما جاتی ہے۔ ان دونوں شہروں میں سینما بندش کے بعد پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز اپنی فلم کیوں لانچ کریں گے؟
حکومت کو چاہیے کہ کراچی اور لاہور میں بھی سینماز پر سے پابندی ہٹائے تاکہ فلمی شائقین نئی فلمیں ریلیز ہونے پر وہاں کا رخ کرسکیں اور فلمی صنعت کی ترقی میں یہ اقدام معاون ثابت ہو۔