اشنا شاہ نے سونیا حسین کو لازوال حسن کی ملکہ قرار دے دیا

اشنا نے سونیا کی اداکاری اور ماڈلنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین انسان بھی قرار دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کو شوٹنگ کے دوران اپنی دوست اداکارہ سونیا حسین کا ہارمونیم بجانے کا انداز بھا گیا ہے، اور انہوں نے اپنے دوست کے انداز کو خوب سراہا ہے۔

سرخ ساڑھی میں ملبوس سونیا حسین اپنی پسندیدہ دھنوں میں سے موسیقی کی ایک دھن ہارمونیم پر بجا رہی ہیں اور اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جیکی چن، اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ کے پہلے اداکار

اداکارہ اشنا شاہ ، ہارون شاہد ، عدیل حسینی اور سارہ اصغر کے مدمقابل ایک میگا پروجیکٹ میں اپنی فنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہی ہیں۔ ڈرامہ سیریل "آخر کب تک” نے جاندار کہانی کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

دوسری طرف اداکارہ سونیا حسین ڈرامہ سیریل "سراب” میں حورین کے نام سے کردار ادا کررہی ہیں۔ حورین "شیزوفرینیا” کے مرض میں مبتلا لڑکی دکھائی گئی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جاتے ہوئے سونیا حسین نے اپنے ہارمونیم بجانے کے انداز کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

اداکارہ اشناء شاہ ، سونیا حسین کو ہارمونیم بجاتا دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ ” سونیا حسین اپنی لازوال خوبصورتی کی مالکہ ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ میں مکمل مہارت رکھتی ہیں۔”

اشنا شاہ سونیا حسین
انسٹاگرام

متعلقہ تحاریر