کرولس عثمان سیزن 3 کا ٹریلر جاری، پاکستانی مداح بھی بےتاب
نیا سیزن 6 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، یوٹیوب پر لاکھوں لوگوں نے ٹریلر کی ویڈیو دیکھ لی ہے۔
مشہور ترک سیریز کرولس عثمان کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ شو اگلے ہفتے 6 اکتوبر کو شروع ہوگا۔
گزشتہ ہفتے کرولس عثمان 3 کا ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔ فینز، تیسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی، پاکستانی دعاگو
یوٹیوب پر ٹریلر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ٹریلر میں پانی کے اندر لڑائی کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔
Kurtuluş adalet sancağını açan Osman Bey’dedir!#KuruluşOsman 3. sezonuyla 6 Ekim Çarşamba #atv’de!@KurulusDizisi @bozdagfilm @atvcomtr pic.twitter.com/6FvBNyITVn
— Mehmet Bozdağ (@mmehmetbozdag) September 28, 2021
پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر، مہمت بوزداگ نے کرولس عثمان 3 کے سیٹ سے مناظر شیئر کیے تھے، اب سیریز کے انسٹاگرام پیج پر آئندہ سیزن کی ایک جھلک جاری کی گئی ہے۔
کرولس عثمان کو اب تک 37 ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے اور دونوں سیزنز کو شائقین میں بےحد پذیرائی ملی ہے۔
تیسرے سیزن میں شائقین ایک مختلف پلاٹ دیکھیں گے۔ مہمت بوزداگ کا کہنا ہے کہ مرکزی کردار ایک نئی کہانی اور کرداروں کے ساتھ اختتامی زون میں غلبہ قائم کرے گا۔ عثمان نئی فتوحات اور ایک ریاست کے قیام کی حکمت عملی کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔