اداکارہ صبا قمر نے قوال بننے کی تربیت شروع کردی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں ادکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کو قوالی اور میوزک سے محظوظ ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ صبا قمر زمان کو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں گلوکار عاصم اظہر سے موسیقی سیکھتی ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبا قمر گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ قوالی گانے کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔ دونوں فنکاروں کو اس لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سی اے اے کا بڑا اعلان ، ڈومیسٹک فلائیٹ میں کھانا پینا ملے گا

اداکارہ نے عاصم اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں نے سنا ہے کہ کوئی بڑا پراجیکٹ آرہا ہے، کیا آپ اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ شیئر کرنا پسند کریں گے؟ یا مجھے لگتا ہےکہ آپ میری گانے کی مہارت سے پہلے ہی بہت متاثر ہیں۔”

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ مداحوں کی جانب سے ان کے آنے والے نئے پراجیکٹ کو سوشل میڈیا پر انجوائے کیا جارہا ہے۔

صبا قمر نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور آتے ہی اپنی فنی صلاحیتوں سے ہزاروں مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل اور فلمیں کی ہیں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پڑؑوسی ملک بھارت میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ صبا قمر کو ان کی شاندار پرفارمنس کی بنا پر 2012 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر