79فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے نمائندوں نے چاروں صوبوں کے بالغ مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ایک سال کے دروان کون سی بھارتی فلم یا ڈرامہ دیکھا

گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروے کی رپور ٹ کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھارتی فلموں اور ڈراموں سے بیزار ہوگئے ہیں ، 79 فیصد پاکستانیوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران ایک بھی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے نمائندوں نے چاروں صوبوں کے بالغ مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ایک سال کے دوران کون سی بھارتی فلم یا ڈرامہ دیکھا؟ جس کے جواب میں تقریبا 5 میں سے 4 پاکستانیوں کا جواب انکار میں تھا، ” اس سوال کے جواب میں 21 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ انھوں نے ایک سال کے دوران کوئی ایک بھارتی فلم دیکھی ہے جبکہ79 فیصد کا جواب انکارمیں تھا جنہوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران کوئی بھارتی فلم اور ڈرامہ نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے

گیلپ سروے پاکستانیوں کی ویکسین سے ہچکچاہٹ کی وجوہات سامنے لے آیا

گیلپ پاکستان ، پاکستان میں واقع ایک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے وابستہ  ایک  تحقیقی ادارہ ہے جو 1980 میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) ، یونیورسٹی اور وارٹن سکول آف بزنس کے تربیت یافتہ ماہرین نے قائم کیا تھا  جو ملک کے سب سے بڑے اور قدیم ترین تحقیقی اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box