عورت کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائیں، یاسرہ رضوی

معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں خواتین کو پیش آنے والے ہراسگی کے واقعات اور جبری شادیوں  کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

ورسٹائل اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں نہایت شاندار انداز میں خواتین کو پیش آنے والے ہراسگی کے واقعات اور جبری شادیوں  کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

یاسرہ خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر آواز بلند کرنے کے حوالے سے  مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان نے آئی بی اے انتظامیہ کے رویے کو شرمناک قرار دے دیا

یاسرہ رضوی باہمت اداکارہ ہیں، جب ان کے یہاں بچے کی ولادت متوقع تھی تب بھی انہوں نے اپنا کیریر جاری رکھا اور ویب سیریز "چڑیلز” میں بہت پراعتماد کردار ادا کرنے پر بےانتہا مقبولیت حاصل کی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھتے ہوئے انہوں نے ان عورتوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جن کی جبری شادی کروا دی جاتی ہے۔

یاسرہ کا کہنا ہے کہ شادی ایک ایسا سماجی معاہدہ ہے جو کہ دونوں فریقین کو باہمی احترام کے رشتے میں پِروتا ہے بجائے اس کے کہ کوئی بھی ایک فریق برتری ثابت کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

انسٹاگرام پر یاسرہ لکھتی ہیں کہ "اپنی بیٹیوں اور بہنوں اور دوستوں اور خواتین رشتےداروں اور تشدد کا نشانہ بننے والی پڑوس کی خواتین اور اس عورت کے لیے بھی آواز اٹھائیں جس کو ریسٹورینٹ میں اس کا شوہر یہ کہہ کر مارتا ہے کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے”۔

پاکستان میں موجودہ شادیوں کی موجودہ صورتحال پر تاثر دیتے ہوئے یاسرہ نے کہا کہ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے سے متعلق ہر شخص کو آزادی ہونی چاہیے اور یہ فیصلہ اس پر تھوپنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی فیملی کے دباؤ میں آکر شادی کرنے والے افراد ایک خوش و خرم شادی شدہ زندگی نہیں گزار سکتے جس کا اثر آئندہ نسلوں پر پڑتا ہے۔

متعلقہ تحاریر