فن پارے کی تصویر والا لباس پہننا سونم کپور کو مہنگا پڑ گیا

سونم نے شرن پرسچا کے ہمراہ اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا اور اسی کے ساتھ ان کی دو تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔

بالی ووڈ کی باربی گرل سونم کپور ملبوسات کے ایک معروف برینڈ کے لیے فوٹو شوٹ کرنے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔ سونم نے شرن پرسچا کے ہمراہ اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا اور اسی کے ساتھ ان کی دو تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیے

79فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ "میرے دوست ایشا بھارتی اور شرن پرسچا پچھلے پانچ برس  سے ایک پراجیکٹ “Maison Estelle” پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں شرکت کرنے کا اعزاز مجھے بھی حاصل ہوا”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor)

فلم "خوبصورت” میں فواد خان کے مقابل ادکاری کرنے والی سونم نے سفید لباس میں انوکھے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصویر کے لیے پوز کیا۔

ان کے مداحوں نے لیکن اس اسٹائل کو بالکل بھی پسند نہیں کیا اور تصویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع کردی۔

سونم کپور بالی ووڈ میں اپنے ملبوسات اور بلاجھجھک گفتگو کرنے کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی پیرس فیشن ویک سمیت دوسری تقریبات میں اپنے منفرد فیشن زدہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر