سیشن عدالت لاہور سے اداکارہ عائشہ ثناء اشتہاری قرار
عائشہ ثناء پر یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نےسائبر کرائم مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری مجرم قرار ديتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، اداکارہ ثناء کے خلاف یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے ان کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔
لاہورکی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نےایف آئی اے سائبر کرائم نے کی جانب سے درج مقدمے کی سماعت کے دوران مسلسل نوٹسز جاری کئے جانے کے باوجود اداکارہ ثناء کے پیش نا ہونے پر اشتہاری مجرم قرار ديتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجو ان کی گرفتاری تک مؤثر رہے گی ، اداکارہ عائشہ ثنا ء مارچ 2021 سے پیش نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران اشرف اور عائشہ عمر کی ٹرولز کی عزت سے بےعزتی
جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی گئی۔ 30 روز گزرنے کے باوجود ملزمہ عدالت پیش نہ ہوئیں، یہ ثابت ہوگیا کہ ملزمہ جان بوجھ کرعدالت سے روپوش ہورہی ہیں لہذاعدالت انہیں اشتہاری مجرم قرار دیتی ہے۔