آریان خان منشیات کیس، شاہ رخ اور گوری خان کیوں خاموش ہیں؟
این سی بی نے 3 اکتوبر کو کروزشپ لائنر پر چھاپہ کے دوران اداکار آریان خان اور دیگر افراد کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا۔
انڈین فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں اس وقت جیل میں ہیں۔ انڈین میگا اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اس کیس سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
شاہ رخ خان اور گوری خان کی بے معنی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین تقسیم کا شکار ہو گئے، انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد میگا اسٹار کے حق میں بول رہی ہے جبکہ صارفین کی بڑی تعداد ان کی بے معنی خاموشی پر سوال اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ظرافت کا ایک عہد تمام ، عمر شریف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
اداکار آریان خان کو انڈین نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 3 اکتوبر کو گوا جانے والے کروزشپ لائنر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا ، کیونکہ کروز شپ سے منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی تھی۔
A Mumbai court has granted custody to the NCB until October 7 to three people… They include Aryan Khan, son of superstar Shah Rukh Khan. Custody was granted to help the investigation seek the source of drugs. Though the authorities now admit no drugs were found on him. ++
— Prem Panicker (@prempanicker) October 5, 2021
حال ہی میں آریان خان اور دوسرے ملزمان کے موبائل فونز فرانزک معائنے کے لیے گاندھی نگر کی لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں۔
یہ اقدام این سی بی کی جانب سے سٹی کورٹ کے سامنے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار آریان خان کی واٹس ایپ چیٹس میں "چونکا دینے والے اور مجرمانہ” شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ این سی بی کے مطابق چیٹس سے منشیات کے بین الاقوامی اسمگلروں کے ساتھ ان کے روابط ظاہر ہوتے ہیں۔
2010 میں اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلسفیانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ "جب مجھے منفی سوچیں اور منفی حالات گھیر لیتے ہیں تو میں خاموشی اختیار کرلیتا ہوں۔”
رجت پانڈا نامی ٹوئٹر صارفین نے پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” شاہ رخ خان کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے معذرت کرنی چاہیے تاکہ اس مسئلے کا بہتر حل نکل سکے۔ جو کچھ ہوا برا ہوا ہے۔”
It is better for @iamsrk family to come & apology saying, what has happened is unfortunate for them and family. We are looking in to it and will do corrective measures. Something similar words 😩 instead being silent.
— Rajat Panda (@PANDARAJATH) October 5, 2021
کنگ خان سے اتفاق کرتے ہو ئے ایک ٹویٹر صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ "مشکل وقت میں پرسکون رہیں۔ میڈیا اور تنازعات کو نظر انداز کریں۔”
Yesss SRK. Ignore them. Be silent. Calm down. Be strong. Be patience. Take care ❤️🙏 @iamsrk https://t.co/SWFt0tNFWI
— fieda (@fiedagirl81) October 4, 2021