ادکارہ فریال محمودکا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحوں کی تنقید کے بجائے تعریف

ایک بےباک  فوٹو شوٹ شیئر کیں لیکن غیر متوقع طورپر  اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید نہیں کی گئی

سیاہ رنگ کے مختصر لباس  میں اداکارہ فریال محمود کے بےباک فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم غیر معمولی طورپر اس بات اداکارہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اداکارہ فریال محمود نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر  سیاہ مختصر لباس میں ایک بےباک  فوٹو شوٹ  کی تصاویر شیئر کی  لیکن غیر متوقع طورپر  اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید نہیں کی گئی  حالانکہ چند ماہ قبل  اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر مختصر مغربی طرز کا لباس پہنے تصاویر شیئر کی تھی  جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فریال محمود نے ایک مرتبہ پھر مختصر لباس والی تصویر شیئر کردی

حالیہ فریال محمود کی جانب سے  شیئر کی گئی   بے باک تصویر  پر صارفین کی جانب سے  غیر متوقع طورپر کوئی تنقید نہیں کی گئی  اس کے برعکس ان کے کام کی تعریف اور خوبصورتی کو سراہا گیا۔

 

فریال محمود شوبز کے ایک معروف گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں   وہ معروف اداکارہ روحی بانو کی بہن روحانی بانو کی بیٹی ہیں جنہوں نے "بیچاری’ بابا جانی ، اور لال عشق سمیت متعدد  مشہور ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ والی فریال محمود سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور  وہ ادکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی ہیں حالیہ ہی مختصر لباس میں ان کے ڈانس کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کردیا تھا ، صارفین نے ان کے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ  یہ پاکستان کی روایات اور ثقافت کے منافی ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں نہیں امریکہ میں پیدا ہوئیں ہیں اس لئے وہ پاکستانی نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر