منال خان کی ہنی مون تصاویر مداحوں کو ایک نظر نہ بھائیں
احسن محسن اکرام اور منال خان چند ہفتے قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شوبز سے وابستہ یہ نیا جوڑا آج کل ہنی مون منانے کے لیے مالدیوز میں ہے۔
احسن محسن اکرام اور منال خان چند ہفتے قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شوبز سے وابستہ یہ نیا جوڑا آج کل ہنی مون منانے کے لیے مالدیوز میں ہے۔
منال اور احسن اپنے ہنی مون کے دوران سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات شروع
ادکارہ فریال محمودکا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحوں کی تنقید کے بجائے تعریف
سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ تو ایسے خوش ہیں جیسے اُن کی اپنی شادی ہوئی ہے جبکہ کچھ ہمیشہ کی طرح منال خان کے لباس پر خوب تنقید کررہے ہیں۔
احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی نئی نویلی بیوی کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اور عقب میں نہایت خوبصورت، صاف شفاف نیلگوں پانی اور آسمان نظر آرہا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر میں احسن نے نیلے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی ہے جبکہ منال نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
احسن اکرام نے کیپشن میں لکھا کہ جیئں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔ وہ بھی لوگوں کے غیرضروری کمنٹس سے اتنے پریشان آچکے ہیں کہ انہیں یہ کیپشن لکھنا پڑا۔