اداکارہ صبور علی کا صارف کی تنقید کا تیکھا جواب

صبور علی نے تصویر میں سرخ رنگ کا ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے جس میں ان کا وزن کچھ زیادہ لگ رہا ہے

پاکستان کی شوبز نس کی معروف ماڈل اور اداکارہ صبور علی  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خود پر تنقید کرنے والے صارف کو تیکھا جواب دیتے ہوئے ٹرولنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے  اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے سرخ رنگ کا ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے اس تصویر میں ان کا وزن بھی پہلے کی نسبت کچھ زیادہ لگ رہا ہے ۔

اس تصویر پر ایک صارف نے صبور علی کو ٹرول کرنے کےلئے کمنٹ کیا کہ ’آپ اور علی انصاری (صبور علی کے منگیتر) موٹے ہوتے جارہے ہیں ، جس کے جواب میں اداکارہ صبور علی نے دلچسپ جواب دیکر صارف کو خاموش کرادیا ، انھوں نے  اس کا مختصر جواب لکھتے ہوئے کہا کہ  جی ہم خوشی سے موٹے ہورہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل  ماڈل اور ادکارہ  صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی جس پر مداحوں نے انھیں ڈھیر ساری دُعائیں بھی دی تھیں۔

Facebook Comments Box