اداکارہ عائزہ خان کی سرمد کھوسٹ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی تعریف
انھوں نے سرمد سلطان کھوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرمد سر کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح لگتا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماڈل اور آج کل کے مشہور ڈرامہ سیریل لاپتہ میں گیتی کے نام سے مشہور عائزہ خان نے ویڈیو اور پکچرز کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سرمد سلطان کھوسٹ کے ساتھ اپنے ڈرامہ سیریل لاپتہ کا ایک کلپ شیئرکیا۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسے موقع پر اداکاری کرنا اور اس کو جاری رکھنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے جب آپ اندر سے گھبرائے ہوئے ہوں لیکن اوپر سے بااعتماد انداز میں اداکاری جاری رکھنا پڑے ، انھوں نے سرمد سلطان کھوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرمد سر کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح لگتا تھا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ؟
شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کا خصوصی فوٹو شوٹ
اداکارہ نے اس موقع پر مصنف خضر ادریس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس کردار (گیتی ) کو اتنی شاندار طریقے سے لکھنے اور کردار کو اتنی خوبصورتی سے ہدایت دینے کے لیے خضر ادریس کی بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیتی کا کردار یادرکھا جائے گا ۔
"اس پوسٹ میں عائزہ خان کی سرمد کھوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کاہ کہ سرمدکھوسٹ پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت فنکاروں میں سے ایک ہے۔سرمد کھوسٹ ڈرامہ سیریل ہمسفر اور شہر زات میں اپنی بہترین ہدایت کاری کےلئے مشہور ہیں۔ان کی فلم زندگی تماشا نے 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز تک رسائی حاصل کی۔سرمد سلطان نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل پانی جیسا پیار میں ہدایت کاری پر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ۔