دنانیر مبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہی نہیں اچھی گلوکارہ بھی ہیں

حالیہ دنانیر مبین نے اپنے انسٹا گرام  کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گلوکاری کررہی ہیں

"یہ ہم ہیں، ہماری کار ہے، اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے” کی پانچ سیکنڈ کی ویڈیوسے سوشل میڈیا  پر پاکستان ہی نہیں سرحد پار بھی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی یوٹیوبر ‘دنانیرمبین’ کی نئی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا  پر ’’ پاوری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دنانیر مبین اب اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ان کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں ، حالیہ ہی  میں دنانیر مبین نے اپنے انسٹا گرام  کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گلوکاری کرتے ہوئے دیکھی گئی ہیں جس میں وہ اپنی خوبصورت سریلی آواز میں پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا گانا  "اے دل "گنگنا رہی ہیں، دنانیر نے اس ویڈیوں کا کیپشن بڑا جذباتی سا لکھا ہے وہ لکھتی ہیں کہ کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پاوری کی بازگشت

دنانیر کی چین میں پاوری شروع ہوگئی

پاوری گرل کی اس ویڈیو پر پاکستان ہی نہیں بلکہ سرحد پار سے بھی تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی ان کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ دنانیر کی ویڈیو کو سرحد پار بھارتی معروف اخبارات نے بھی صفحات پر جگہ دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

واضح رہے کہ پانچ سیکنڈ کی ویڈیو پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو سمجھی جاتی ہے وائرل ہوئی اور محض چند دنوں  کے دوران پاوری گرل کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی اس وقت دنانیر سوشل میڈیا انفلوئینسر کے طورپر جانی جاتی ہیں جن کے دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر