آریان خان زیرحراست ، گوری کی سالگرہ کا رنگ پھیکا پڑ گیا

گوری خان پرامید تھی کہ یہ سالگرہ زندگی کی سب سے بہترین ثابت ہو اور وہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر گھر واپس آئیں تاہم یہ ہونا سکا

بالی وڈ میں کنگ خان کا لقب پانے والے اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان  نے اپنی 51 ویں سالگرہ  آریان خان کے  پیدا ہونے کے بعد سے  آج تک پہلی مرتبہ اپنے بیٹے آریان خان کےبغیر اداسی میں منائی، انھوں نے بتایا کہ آریان کے ملک سے باہر ہونے کی صورت میں بھی کبھی سالگرہ اس کے بغیر نہیں منائی گئی۔

دو اکتوبر کی رات جب بحری جہاز پر بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار بھارتی  فلموں کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ممبئی کی عدالت میں سماعت ہوئی  جس کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی  اس سے قبل شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر تین  روزہ اور اب  14  روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کو”مودی” سے نا ملنے کی سزا دی جارہی ہے؟

آریان خان منشیات کیس، شاہ رخ اور گوری خان کیوں خاموش ہیں؟

بھارتی میڈیا  کے مطابق آریان خان  کے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی منظوری کے بعد   عدالت سے واپسی پر مایوسی کا شکار گوری خان گاڑی میں بیٹھتے  ہی آبدیدہ ہوگئیں، وہ اپنے بیٹے کی رہائی کے حوالے سے بہت پرامید تھیں کہ اِن کی 51ویں سالگرہ زندگی کی سب سے بہترین ثابت ہو اور وہ آج رہائی کے بعد اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر گھر واپس آئیں تاہم یہ ہونا سکا۔

دوسری جانب معروف بھارتی فلمساز فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور گوری خان کو ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوری کے لیے آریان کی رہائی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایک ماں ہونے کی طاقت دنیا کی کسی طاقت سے کم نہیںوالدین کی دعائیں پہاڑوں اور جزیروں کو بھی ہلا سکتی ہیں۔‘انہوں نے گوری خان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دُعا ہے کہ آج آپ کو سالگرہ کا بہترین تحفہ مل جائے۔

 

Facebook Comments Box