جیولکس اسٹائل ایوارڈز ، ہم ٹی وی نے جیو کو پیچھے چھوڑدیا
جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں ڈراموں کی 9 میں سات کیٹگریز میں ہم ٹی وی نے تمام کو پیچھے چھوڑدیا
پاکستانی شوبزنس انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز ، جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں فیشن اور میوزک کیٹیگریز کے لیے فاتحین کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ، اردوکے بہترین ڈراموں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہم ٹی وی نے میدان مار لیا ، ڈراموں کی 9 میں سات کیٹگریز میں ہم ٹی وی نے تمام کو پیچھے چھوڑدیا۔
احمد بٹ اور احسن خان کی میزبانی میں ہونے والے پاکستانی شوبزنس انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز ، جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں ڈراموں کی 9 میں سات کیٹگریز میں ہم ٹی وی نے تمام کو پیچھے چھوڑدیا، ہم ٹی وی کے ڈرامے عہدِ وَفَا نے بہترین ساؤنڈ ٹریک،بہترین ٹیلی ویژن ڈرامہ، اور بہترین کہانی پر ایوارڈ اپنے نام کرلیا ، عہدِ وَفَا انٹر سروسس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور مومنہ دورید کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی ایک ملٹری سیریز ہے جو اسکول کے چار دوستوں کی مختلف امیدوں ، اہداف اور امنگوں کے گرد گھومتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لکس اسٹائل ایوارڈ ملنا حیران کُن تھا، راشد فاروقی
زارا عابد لکس اسٹائل ایوارڈ کی بعد از مرگ بہترین ماڈل
محبت کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ نے بھی کئی کیٹیگریز میں میدان مار لیا ، پیار کے صدقے کے بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر فاروق رندقرار پائے ، یمنی زیدی نے نقاد اور ناظرین کی جانب سے بہترین اداکارہ دونوں کے ایوارڈ حاصل کئے، اسی ڈرامے کے بہترین اداکار کا ایوارڈ بلال عباس نے حاصل کیا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک میں راحت فتح علی خان نے ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ٹیلی ویژن کے بہترین ابھرتے ہوئے اداکار کا ایوار ڈ عدنان صمد نے حاصل کیا
اداکار دانش تیمور جیو کے ڈرامے دیوانگی میں بہترین اداکاری پر 20ویں لکس اسٹائل کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں, دوسری جانب ہم ٹی وی ا ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی یمنا زیدی نے نہ صرف بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ انھوں نے بہترین اداکارہ کا کریٹکس ایوارڈ بھی جیتا۔