79سالہ امیتابھ آج بھی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں
امیتابھ کی پہلی مسلسل 7 فلمیں سپر فلاپ ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا منحوس اداکار کہا جانے لگا لیکن گذرتے وقت نے ثابت کردیا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سےبڑے ادکارہیں ۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، لاکھوں دلوں پر راج کرنےوالے امیتابھ بچن نے بھارتی فلم انڈسٹری میں48 سال راج کرتے ہوئے گزارے ہیں اور آج بھی وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھےجاتے ہیں ۔
امیتابھ نے بھارتی فلم انڈسٹری کو تقریبا 2 سو کے قریب کامیاب فلمیں دیں ہیں اور 79 سال کے ہونے کے باوجو وہ آج بھی لاکھوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں جس عمر میں زیادہ تر لوگ اپنی جمع کی گئی کمائی پر گزارہ کر تے ہیں لیکن امیتابھ آج کل کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں، برانڈ کی پروموشن اور ٹی وی شوز کے ذریعے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور آج بھی وہ فلموں کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امیتابھ بچن بڑھاپے میں بھی چھائے ہوئے ہیں
امیتابھ بچن کی نواسی جاوید جعفری کے بیٹے کی محبت میں مبتلا
فلمی کیریئر کا آغاز فلم “سات ہندوستانی” سے کرنے اور ستارے کی طرح چمکنے والے سپراسٹار امیتابھ نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک نئے مقام پر پہنچایا انھوں نے جو کردار ادا کیا، کمال کیا، ان کی پہلی فلم “سات ہندوستانی” یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جو سپرفلاپ ثابت ہوئی ، صرف یہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے کیریئر کے آغاز میں جن فلموں میں کام کیا ان میں مسلسل 7 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا منحوس اداکار کہا جانے لگا لیکن گذرتے وقت نے ثابت کردیا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ادکار ہیں۔
امیتابھ بچن کے ساتھ ماضی کے سیکڑوں اداکارآئے اور وقت کی گرد میں کھوکر غائب ہوگئے تاہم امیتابھ بچن اپنے دور کے معروف اداکاروں کےساتھ جن میں راجیش کھنہ ، دیو آنند اور دلیپ کمار جیسے بڑے فنکار شامل تھے آج بھی ایک فنکار کے علاوہ ایک برانڈ کے طورپر جانے جاتے ہیں، یعنی اگر یہ کہا جائے کہ فلم کی کامیابی ہی اس بات پر منحصر ہے کہ اس میں امیتابھ بچن موجود ہے تو غلط نہیں ہوگا۔