فنکاروں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں
لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب، کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کے فوٹو شوٹ کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
شوبز ستاروں سے بھری لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب اور کرکٹر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔
اس سال منعقد ہونے والے بیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 کیٹگریز میں موسیقی، فیشن اور ٹی وی شامل تھے جبکہ تین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
جیولکس اسٹائل ایوارڈز ، ہم ٹی وی نے جیو کو پیچھے چھوڑدیا
دنانیر مبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہی نہیں اچھی گلوکارہ بھی ہیں
انٹرنیٹ صارفین ایوارڈ تقریب سے زیادہ خواتین اداکارؤں کے لباس سے متعلق بات کررہے ہیں۔
اداکارہ ریشم، مہوش حیات اور صبور علی کو پاکستانی معاشرے کی روایات سے متصادم لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستانی اداکاراؤں کے لباس فیشن زدہ ضرور تھے لیکن اول تو یہ کہ ان پر تنقید کا حق کسی کو حاصل نہیں اور دوئم یہ کہ جن افراد کو یہ لباس اور خواتین بری لگتی ہیں وہ ان کو دیکھا ہی نہ کریں۔
دوسری طرف عائشہ عمر اور شعیب ملک نے "اوکے” میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کیا لیکن اسے سوشل میڈیا صارفین نے مباحثہ کرکے بالکل الگ رنگ دینے کی کوشش کی۔
Ayesha omer and Shoaib malik are caught up 😁 #SaniaMirza #shoaibmalik #T20WorldCup #ayeshaomar #DrugsParty pic.twitter.com/B0hQfyja9Z
— Aiشm Jaan (@AishmJaan) October 9, 2021
مختلف کیپشنز میں لوگوں نے ثانیہ مرزا کی توجہ شعیب ملک اور عائشہ عمر کے بولڈ فوٹوشوٹ کی طرف دلانے کی کوشش کی۔
جہاں کئی افراد نے عائشہ اور شعیب کا مذاق اڑایا وہیں کئی نے یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی کہ دنیا بھر کے ممالک میں مشہور شخصیات فوٹو شوٹس کرواتی ہیں، شعیب ملک نے کوئی ایسا انوکھا کام نہیں کردیا کہ ان پر تنقید کی جائے۔