کیا کورین فلم انڈسٹری  ہالی وڈ کوپیچھے چھوڑ دے گی ؟

اب پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کورین فلم انڈسٹری اور ڈرمہ انڈسٹری میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے

نیٹ فلِکس پر کورین فلم انڈسٹری کی تیار کردہ نئی سیریز ‘اسکوئڈ گیم’ کے چرچے ہر جگہ ہیں، یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے اور شائقین اس کا لطف اٹھا رہے اس کہانی میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو مجبوری کے عالم میں ایک ایسے کھیل کا حصہ بننے پر مجبور دکھایا گیا ہے جس میں سیکڑوں افراد کو پیسے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔

‘اسکوئڈ گیم’ سیریز نے دنیا بھر میں  غیرمعمولی  شہرت حاصل کرلی ہے جس کے باعث اب پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کورین فلم انڈسٹری اور ڈرمہ انڈسٹری میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں ایک طنز و مزاح پر مبنی کورین فلم پیراسائٹ کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، یہ ہالی وڈ کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم انگریزی کے بجائے کورین زبان میں ہویہ  ہالی وڈ کا سب سے بڑا انعام ہے۔ فلم ‘پیراسائٹ’ کے بعد ایک اور کورین فلم ‘مناری’ ہالی وڈ نے بھی ہالی وڈ میں دھوم  مچادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس کی اسکوئیڈ گیم نےکئی غیر معروف لوگوں کو مشہور کردیا

آن لائن گیمز بچوں کے لئے زہر قاتل

دنیا بھر میں ہالی وڈ فلموں کے اعتبار سے راج کرتا تھا جس میں تقریبا ہر موضوع  پر کئی کئی فلمیں بنائی جاچکی ہے لیکن اب  دنیا بھرمیں کورین ڈراموں اور کورین فلموں کو ان کے غیرمعمولی اور اچھوتے  پن کی وجہ سے  پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے ، کورین فلم پیراسائٹ اور مناری کےبعد ’’ہیل باؤنڈ‘‘  بھی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے ہیل باؤنڈ ایک مافوق الفطرت مخلوق  پر بنائی گئی فلم ہے جو اچانک نمودار ہوتی ہے اور انسانوں کو مارنا شروع کر دیتی ہے،  بوسان میں نمائش کو ہیل باؤنڈ ایشیا پریمیئر کا نام دیا گیا ہے، اس سے قبل سے ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر