لکس اسٹائل ایوارڈ، سبز رنگ ماہرہ خان کو راس آگیا
فریحہ الطاف نے کہا مجھے اور فیفی ہارون کو بہت محنت کے بعد ماہرہ کو اس رنگ کو پہننے پر راضی کرنا پڑا تھا
ماہرہ خان پہلے سبز رنگ کے لباس کو زیب تن کرنے کےلئے راضی نہیں تھیں جس کےلئے فیفی ہارون اور فریحہ الطاف نے بہت کوشش کے بعد ان کو راضی کیا تاہم جب وہ پرفارمنس کے لئے آئیں تو شائقین نے بے انتہا پسندیدگی کا اظہارکیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کی آرگنائزر فیفی ہارون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان کے لکس اسٹائل ایوارڈ میں عمدہ پرفارمنس کا ایک کلپ شیئرکیا اور اس کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان کو اصرار کے بعد سبز رنگ کی فراک پہننے پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ماہرہ خان اس سبز زمرد کے رنگ کی فراک میں خوبصورت لگ رہی ہیں، کیا ماہرہ تم خوش نہیں ہوکہ ہم نے تم کو لکس اسٹائل ایوارڈ میں یہ سبز رنگ پہننے پر اصرار کیا، لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے تخلیقی مشیر ہونے پر فخر ہے۔
How beautiful is @TheMahiraKhan looking in this emerald green peshwaz! Aren’t you glad now Mahira that niggah jee and I insisted on this colour? #LSA21
Great team at @Catwalk_Events @FriehaAltaf you got us all together. Proud to have been the creative consultant for #LSA2021 pic.twitter.com/m5tVNIcvp4— Fifi Haroon (@fifiharoon) October 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان نے آئی بی اے انتظامیہ کے رویے کو شرمناک قرار دے دیا
مداحوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو ان کے برے کردار یاد دلا دیے
فیفی ہارون کے ٹوئٹ کو معروف ڈیزائنر فریحہ الطاف نے بھی شیئر کیا اور اس کے ساتھ اپنے تبصرے میں کہا کہ مجھے اور فیفی ہارون کواس رنگ کو پہننے پر راضی کرنے کےلئے کافی محنت کرنی پڑی جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کےلئے سرخ رنگ زیادہ مناسب لگے گا ۔فریحہ الطاف کے ٹوئٹ پر مختلف صارفین نے اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور ماہرہ خان کے اس زمرد رنگ کی فراک کو کافی پسند کیا ۔
We had to fight for this color!!!
Someone insisted on Red like in movie 🎥 @Catwalk_Event @NOMIANSARI @LuxStylePk https://t.co/DRB2pI08dP— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) October 12, 2021
واضح رہےکہ ایک روز قبل ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں ماہرہ خان نے اپنی پرفارمنس سے حاظرین کے دل جیت لیے، ماہرہ خان نے ’مورے سئیاں‘ پر ڈانس سے حاظرین کے دل جیتے۔