احمد علی اکبر نے ‘پری زاد’ کے کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا

انسٹا گرام پر ایک شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی جو پری زاد کا کردار ادا کرنےوالے احمد علی اکبر سے بہت مماثلت رکھتا تھا۔

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ میں پری زاد کا کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی غیر معمولی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، احمد علی اکبر کا کردار غیر معمولی شہرت اختیار کرگیا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد کا کردار عوام میں اتنا پسند کیا جارہا ہے کہ اب اس کردار سے مماثلت رکھنے والے افراد کو  سوشل میڈیا  پر شیئر کیا  جارہا ہے ، حالیہ ہی  گلیکسی لالی وڈ کے نام سے ویڈیو اور پکچرز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی جو پری زاد کا کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر سے بہت مماثلت رکھتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا صارفین نے اس پری زاد سے مماثلت رکھنےو الے شخص کو  بالکل پری زاد جیسا قرار دیا ، ایک صارف نے لکھا کہ اس شخص کی  مسکراہٹ تو بالکل پری زاد جیسا ہی ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پری زاد کا ہم شکل مل گیا ہے ڈبل کردار کےلئے یہ شخص موزو رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

لاپتہ اور پری زاد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر

احمد علی اکبر نے ڈرامہ  پری زاد میں اپنی غیر معمولی اداکاری سے اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا ہے، اداکار اور پروگرام میزبان فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹا گرام پوسٹ پر پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کو بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  تم  منفرد کام اور کردار ادا کرنے کی بات کیا کرتے تھے وہ تم نے کر دیکھایا ہے، انھوں نے کہا کہ   احمد علی نے اپنی اداکاری کی بھرپور صلاحیتوں  کا استعمال کیا ہے جس پر میں خوش ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

ڈرامہ ’پری زاد‘ جس کی کہانی ایک سانولی رنگت کے متوسط طبقے کے نوجوان کے گرِد گھومتی ہے  جس کے والدین کے انتقال کے بعد وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی بھابیاں اسے اور اس کی بہن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتیں۔ڈرامے میں ‘پری زاد’ کو کئی مرتبہ محبت ہوتی ہے،  پہلی محبت اسے اپنے ہی محلے میں رہنے والی برقع پوش خاتون سے ہوتی ہے۔ ،  معاشرے کی حقیقت کے قریب تر بنایا گیا ڈرامہ جو کہ مزاج سے بھرپور نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے، شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر