نیا سوپرمین ہم جنس پرست ہوگا
مزاحیہ خاکوں پر مبنی سیریز ڈی سی کے پانچویں شمارے میں مشہور کردار سوپرمین کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے۔
مزاحیہ خاکوں پر مبنی سیریز ڈی سی کے پانچویں شمارے میں مشہور کردار سوپرمین کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے، سوپرمین جے ناکامورا کے ساتھ منفرد تعلق میں نظر آئے گا۔
جے ناکامورا کا کردار بھی اس سال کے آغاز میں متعارف کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
الہٰ دین کا چراغ بجھنے سے ہنستے چہروں پر اداسی چھا گئی
معاشی مشکلات کے سبب شمالی امریکا میں ڈزنی کے 60 اسٹورز بند
ڈی سی نے تسلیم کیا ہے کہ اگلی مزاحیہ سیزیز میں طاتور ترین آدمی سوپرمین ایک مرد رپورٹر کی محبت میں مبتلا ہوجائے گا اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کرے گا۔
Just like his father before him, Jon Kent has fallen for a reporter 💙 Learn more about the story to come in SUPERMAN: SON OF KAL-EL #5: https://t.co/bUQAsos68o #DCPride pic.twitter.com/wfQPc3CEVD
— Superman (@DCSuperman) October 11, 2021
ڈی سی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ڈی سی کامک سیریز کے پانچویں شمارے "سوپرمین: کال ایل کا فرزند” میں سوپرمین ہم جنس پرست ہوگا جو کہ رپورٹر جے ناکامورا کی محبت میں گرفتار ہوجائے گا”۔
ایسا لگتا ہے کہ نئے سوپرمین کا کردار دورِ جدید کے مسائل اور مباحث سے ہم آہنگ ہے اور وہ لوگوں میں آگاہی پھیلانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
مزاحیہ خاکوں پر مشتمل یہ سیریز لکھنے والے ٹام ٹیلر کا کہنا تھا کہ سوپرمین کا کردار ہمیشہ امید، سچ اور انصاف کے لیے کھڑا نظر آیا۔ آج اس کردار کے ذریعے کچھ اور معاملات کی نمائندگی ہو رہی ہے۔
ٹیلر نے مزید کہا کہ آج کئی لوگ خود کو سپرمین کے روپ میں محسوس کرسکتے ہیں۔