پوڈکاسٹ ‘اوور مائی ڈیڈ باڈی’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اوور مائی ڈیڈ باڈی اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی دنیا میں معروف ہے صارفین اس کے مزاحیہ میمز بنا کر انٹر نیٹ پر شیئر کررہے ہیں۔

اوور مائی ڈیڈ باڈی ایک امریکی ٹرائم کرائم پوڈ کاسٹ ہے جس کے پہلے سیزن کیی میزبانی میتھیو شیئر  جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی اور رابرٹ مور نے کی ہے، 19 اقساط پر مشتمل اس پوڈکاسٹ  کا پریمیئر 29 جنوری 2019 کو ہوا اور اب یہ پوڈکاسٹ پاکستان سمیت دنیا بھرکی سوشل میڈیا سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ونڈری پوڈکاسٹ کی تیارکردہ ‘اوومائی ڈیڈ باڈی’  کے اب تک تین سیزن ریلیز ہوچکے ہیں جن میں Tally, Joe Exotic , fox lake  شامل ہیں یہ سیریز ان لوگوں کے بارے میں ہے جنہیں ناقابل تصورکام کرنے کے لیے مجبور کردیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری اپنی دونوں وزارتوں کے اسٹار

ہلاکت خیز اسکوئیڈ گیم سے متاثر ‘براڈ وےپیزا’ کی انوکھی پیشکش

اس سیریز کا پہلا سیزن ایک جوڑے کے طلاق اور پھر قتل کے کیس کے گرد گھومتا ہے، ڈین مارکل کو قتل گیا اور پھر اس کے قاتل  کی تلاش شروع کی گئی۔

دوسرا سیزن Joe Exotic میں  کیٹ میک کینن بطور کیرول باسکن ایک ایسے شخص کا کردارادا کررہا ہے جس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جانوروں کے  ساتھ گزارا، اس سیریز کا آخری  سیزن ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے پولیس آفیسر پر مبنی ہے جس کو 2015 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اوور مائی ڈیڈ باڈی اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی دنیا میں معروف  ہے صارفین اس کے مزاحیہ میمز بنا کر انٹر نیٹ پر شیئر کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر