معروف ڈائریکٹر نے غیر اخلاقی آڈیشن کامطالبہ کیا، حرا خان
حرا خان نے بتایا کہ ہدایت کار نے پرائیوٹ مقام پر قابل اعتراض لباس و انداز میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے کا مطالبہ کیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل اداکارہ حرا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ایک معرف ہدایت کارنے اپنے پروجیکٹ میں کاسٹ کرنے کےلئے پرائیوٹ مقام پر قابل اعتراض لباس و انداز میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ماڈل و اداکارہ حرا خان نے فوٹواور ویڈیوز شیئر ویب سائٹ انسٹاگرام پر دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک معروف ہدایت کار نے اپنے ڈرامہ میں کاسٹ کرنے کےلئے ڈرامے کی کہانی اور ان کا کردار بتائے بغیر ان سے غیر اخلاقی آڈیشن کا مطالبہ کی ، انھوں نے ہدایت کار کے ساتھ واٹس ایپ پر کی گئی مبینہ چیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سینئر اداکارہ نے ڈراموں میں کام کرنے کے لئے ان کا رابطہ مذکورہ ہدایت کار سے کرایا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے
بلال اشرف کا فلموں کے بعد ٹی وی پر بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو
حرا خان نے ہدایت کار کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کے اسکرین شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتےہوئے بتایا کہ جب ان کا مذکورہ ہدایت کار سے رابطہ ہوا تو وہ ان سے 20 منٹ کی طویل گفتگو کرنے کےباوجود یہ سمجھ نہیں پائیں کہ ہدایت کار ان سے چاہتے کیا ہیں ، ہدایت کار کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہتے رہے اور پھر انھوں نے کسی پرائیوٹ مقام پر قابل اعتراض لباس میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے پر زور دیا اور حرا کو یقین دلایا کہ ان کے ڈانس اور کیٹ واک کے ’آڈیشن‘ کی ویڈیوز کسی کو نہیں دکھائی جائیں گی، وہ صرف پروڈیوسر اور کاسٹنگ کی ٹیم تک محدود رہیں گی۔
View this post on Instagram
nbsp;
ماڈل حرا خان نے بتایا کہ وہ ہدایت کار تقریبا دس سال سے ڈرامہ انڈسٹری میں ہے اور اگر میں بغیر ثبوت کے اس حوالے سے بات کرتی کہ ہدایت کارنے مجھ سے غیر اخلاقی قابل اعتراض آڈیشن کا مطالبہ کی ہے تو کوئی میری بات پر یقین نہیں کرتا اس لئے میں نے ثبوت کے طورپر ان سے مسیجنگ میں چیٹ کی تاکہ وہ دنیا کو کچھ ثبوت دکھا سکیں۔
ماڈل حرا خان کی شیئر کردہ مبینہ مسیجنگ چیٹ میں پڑھا جاسکتا ہے کہ وہ ہدایت کار کو بتا رہی ہیں کہ انہوں نے فون پر قابل اعتراض لباس میں ’آڈیشن‘ کا مطالبہ کیا جس کے لئے وہ تیار نہیں ہیں ، حرا خان ہدایت کار کو بتا رہی ہیں کہ آپ نے فون پر مختصر لباس میں نجی طور پر ’آڈیشن‘ کا مطالبہ کیا اور اب دوسری بات کر رہے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں پڑھا جا سکتا ہے کہ ہدایت کار ان سے نارمل ’آڈیشن‘ کا بھی پوچھ رہے ہیں اور ساتھ ہی کہہ رہے ہیں کہ اگر ماڈل نارمل انداز میں بھی ’آڈیشن‘ نہیں دینا چاہتیں تو پھر ان کی مرضی۔
حرا خان نے تحقیقات کیں تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ وہ ڈائریکٹر ہرگز نہیں بلکہ کوئی ڈائریکٹر کا نام استعمال کرکے اُن سے تصاویر اور ویڈیوز منگوا رہا تھا۔