عائشہ عمر کی لڑکیوں کی طرح سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ  چالیس سال کی عمر میں عائشہ عمر کو 18 سال کی لڑکی کی طرح سالگرہ منانا زیب نہیں دیتا

پاکستانی خوبرو اداکارہ، و گلوکارہ و میزبان اور اسٹائل آئیکن عائشہ عمر 40 سال کی ہو گئیں ہیں، عائشہ عمر نے  اپنی چالیسویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایک ادھیڑ عمرخاتون ہے ان کو نوخیز لڑکیوں کی طرح سالگرہ نہیں منانا چاہئے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر4.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ  نے کل اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چالیسویں سالگرہ  کو مناتے  اور کیک کاٹتے ہوئے  تین منٹ چھتیس سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کےساتھ ان کے دوست  بھی موجود تھے ، ویڈیو میں عائشہ عمر نے سیاہ رنگ کا ٹاپ اور سیاہ رنگ کا ٹراؤزر  پہنا ہوا ہوا تھا اور کیک کاٹ رہی تھیں، ویڈیو میں  اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے کیریئر اور زندگی میں آنے والے اہم ترین افراد کا شکریہ ادا کیا ہے خواتین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر اور اظفر رحمان ایک بار پھر ساتھ ساتھ

اداکارہ عائشہ عمر کا اپنے والد کے نام تہنیتی پیغام

فیشن ماڈل  کی جانب سے اپنی شیئر کردہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے ، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ  چالیس سال کی عمر میں عائشہ عمر کو 18 سال کی     لڑکی کی طرح  سالگرہ منانا زیب نہیں دیتا ، ایک صارف کا کہنا تھا  کہ  عائشہ عمر کو اپنی بڑھتی ہوئی عمر کا خیال ہونا چاہئے ان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایک ادھیڑ عمر خاتون ہوتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کی طرح سالگرہ منائیں۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر کو انسٹا گرام پر کو مداحوں و انڈسٹری کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جسے وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر رہی ہیں۔عائشہ عمر کے متعدد دوستوں اور سوشل پیجز کی جانب سے بھی عائشہ عمر کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments Box