اکتوبر میں 3 ڈرامے ریلیز کے لیے تیار

اکتوبر کا مہینہ نہایت سنسنی خیز گزرنے والا ہے کیونکہ ایک نیا ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے اور دو نئے ڈرامے ہم ٹی وے سے آن ایئر ہونے والے ہیں۔

ٹی وی دیکھنے والے ناظرین کے لیے اکتوبر کا مہینہ نہایت سنسنی خیز گزرنے والا ہے کیونکہ ایک نیا ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے اور دو نئے ڈرامے ہم ٹی وے سے آن ایئر ہونے والے ہیں۔

ان ڈراموں میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کئی مشہور نام شامل ہیں۔ 23 اکتوبر کو اے آر وائی سے "ایک ہے نگار” نامی ڈرامہ نشر کیا جائے گا جس میں مرکزی کردار ماہرہ خان نے ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

ڈرامہ سیریل “ہمسفر” کے 10 سال مکمل

ماہرہ پاکستان آرمی کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل نگار جوہر کا کردار نبھائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یہ ڈرامہ عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ پروڈکشن نینا کاشف اور ماہرہ خان نے کی ہے۔

دوسری طرف گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان سمیع اور اداکارہ سجل علی، یمنا زیدی کا نیا ڈرامہ سیریل "عشقِ لا” 21 اکتوبر کو ہم ٹی وی پر ریلیز ہوگا۔

اب تک ہم ٹی وی نیٹ ورک نے "عشق لا” کے دو ٹریلرز جاری کیے ہیں جنہوں نے ناظرین کو پہلے ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ٹریلر میں اذان سمیع اور سجل علی کو محبت بھرے رشتے میں بندھا دکھایا گیا ہے، سجل البتہ ایک صحافی ہے جو کہ اپنے کیریئر کے لیے کسی بھی چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

ہم ٹی وی دانش نواز کا ڈرامہ سیریل "دوبارہ” بھی نشر کرے گا جس میں حدیقہ کیانی اور بلال عباس ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ ڈرامہ معروف رائٹر ثروت نذیر نے لکھا ہے جسے 20 اکتوبر کو آن ایئر کیا جائے گا۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بھی حدیقہ کیانی نے ڈرامے کے دوران لی گئی کچھ تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Facebook Comments Box