200 کروڑ روپےکا غبن:اداکارا نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس طلب

دونوں اداکاراؤں کو گرفتار چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے

چندرا شیکھرکے خلاف غبن اور بھتہ خوری  کے کیس میں ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ نے بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس کو تحقیقات کےلئے طلب کرلیا ہے، دونوں اداکارائیں چندرا شیکھر کے ہاتھوں مالی نقصان کا شکار رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین نثراد بھارتی اداکارہ نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس کومالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والے بھارتی ادارے ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ نے کیس کی تحقیقات کے لئے طلب کیا ۔ دونوں اداکاراؤں کو گرفتار جوڑے چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ غیر معروف اداکارہ لینا پال کے خلاف  200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں  تحقیقات کےلئے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان خان اور رونی اسکریووالا کے درمیان تنازع

اداکارہ عالیہ بھٹ ہندو مذہبی رسم کے خلاف

اس وقت اداکارہ نورا فتحی کا نام سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر  ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور صارفین ان کی اس کیس میں ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ کے سامنے حاضری پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر  فلمی اداکاروں کو بھی ملزم ٹھراتے ہوئے اداکار انیل کپور کی فلم ’نائیک‘ کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ’سب کے سب چور ہیں۔

ایک اور صارف نے نورا فتیحی کا مذاق اڑانے کے لیے اداکارہ کی صورتحال کو مشہور فلم ’ہیرا پھیری‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے اس فلم کی میم شیئر کی۔

واضح رہے کہ  چندرا شیکھر اور لینا پال کوبھارتی شہری  ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھاجن کا  دعویٰ ہے کہ ’ان کے شوہر شویندر سنگھ ایک کیس میں گرفتار تھے، ایسے میں  ایک شخص نے خود کو وزارت قانون کا اعلیٰ افسر بتاتے ہوئے انھیں بھاری رقم کے بدلے شوہر کی ضمانت  کا یقین دلایا ،خاتون دیتی سنگھ کا دعویٰ ہے کہ جون 2020 سے لے کر اب تک چندرا شیکھر اور اس کی بیوی کو 30 اقساط میں 200 کروڑ روپے ادا کرچکی ہے  ان کو کہا گیا تھا کہ لی جانے والی  رقم بھارت  کی ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جننتا پارٹی  کے فنڈ میں جمع ہوگی۔

متعلقہ تحاریر