اداکارہ پریتی زنٹا شاہ رخ خان کو سپورٹ کے لیے سامنے آ گئیں

اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے متعدد فلموں میں کام کیا ہےاور اب وہ اپنے پرانے دوست سے اظہار یکجہتی کررہی ہیں۔

جیسے ہی ممبئی سیشن کورٹ نے کروز شپ ڈرگ کیس میں آریان خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ہے، شاہ رخ خان کی پاری ساتھی اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا خانوں کی حمایت میں کھڑی ہو گئی ہیں۔

پریتی زنٹا بالی ووڈ فلم انڈسٹری پہلی خاتون اداکارہ ہیں جو شاہ رخ خان کو اس کے برے وقت میں سپورٹ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اکتوبر میں 3 ڈرامے ریلیز کے لیے تیار

عائشہ عمر کی لڑکیوں کی طرح سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور اب وہ اپنے دیرینہ دوست سے مل کر اپنی مدد کی یقین دہانی کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا کی گاڑی کو جمعرات کے روز شاہ رخ کی رہائش گاہ "منت” میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پریتی زنٹا کے علاوہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان نے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سب سے پہلے سپورٹ کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے گھر پہنچے تھے۔

پریتی زنٹا شاہ رخ
Google

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے کچھ روز قبل اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ بیرک سے عام سیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

انڈین اینٹی نارکوٹکس بیورو نے آریان خان کو 3 اکتوبر کو ایک پارٹی کے دوران کروز شپ پر منشیات کی خریداری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

این سی بی نے یہ بھی الزام لگایا کہ آریان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور اس کا تعلق بین الاقوامی منشیات کے نیٹ ورک سے ہے۔

دوسری جانب آریان خان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے وقت ان کا موکل کروز شپ پر موجود ہی نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر