اداکارہ سونیا حسین بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر، یونیفارم میں تصاویر وائرل

سونیا حسین سے پہلے ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم میں آرمی آفیسر کے یونیفارم میں دیکھی گئی تھیں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین  نے معروف ادا کارہ ماہرہ خان کے نقش  قدم پر چلتے ہوئے ویڈیو اور پکچرزشیئرنگ کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خاتون پولیس آفیسر کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے۔

سونیا حسین نے پولیس آفیسر کے یونیفارم میں پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’خواتین پولیس افسران اپنی طاقت کے مقابلے میں ناقابل یقین حد تک کم ہیں جبکہ وہ اور زیادہ  نمائندگی کی مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل؟

یوم دفاع پر ماہرہ خان اور عائشہ عمر کا سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش

اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ’یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے اگلے پراجیکٹ میں ایس پی سارا سکندر کا کردار ادا کروں گی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ایک ایسے کردار کے استقبال کے لیے تیار ہو جاؤ جسے آپ کے ساتھ اسکرین پر شیئر کرنے کے لیے، میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔اداکاراہ نے  اپنی پوسٹ میں  اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’ہم بہت پُرجوش ہیں ، کیا آپ ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم  کی  تصاویر شیئر کی تھی ، پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ماہرہ خان کی نئی ٹیلی فلم “ایک ہے نگار” کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں ماہرہ خان پاک فوج کے یونیفارم میں دیکھی گئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

متعلقہ تحاریر