اداکارہ زرنش خان بھی اداکارہ میرا کی انگریزی کی فین نکلیں
زرنش خان کا کہنا ہے جو لوگ میرا جی کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہیں مجھے پورا یقین ہے خود ان کی اپنی اردو پر بھی گرفت مضبوط نہیں ہوگی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور اسٹائلش اداکارہ میرا جی اپنی منفرد انگریزی کی وجہ سے ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں ، تاہم اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ پر تنقید کرنے والے مداحوں کو نصیحتوں سےبھرپور لیچر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تنقید کرنے والے لیچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اداکارہ میرا جی کی انگریزی پر وہ لوگ تنقید کرتے ہیں جو خود اردو بھی ٹھیک نہیں بول پاتے۔”
یہ بھی پڑھیے
اداکار فہد مصطفیٰ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے غیرمطمئن
معروف ڈائریکٹر نے غیر اخلاقی آڈیشن کامطالبہ کیا، حرا خان
زرنش خان نے لکھا ہے کہ "مجھے پورا یقین ہے کہ وہ تمام لوگ جو مختلف قسم کی میمز یا کٹ آؤٹ ویڈیو کلپس بناتے ہیں وہ خود بیوقوفوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔”
View this post on Instagram
زرنش نے یہ بھی کہا کہ "مداحوں کو اس طرح کے معمولی باتوں پر اپنے ستاروں کا مذاق اڑانے کا کوئی حق نہیں ہے۔”
انہوں نے مزید کہا ہے کہ "صرف اس وجہ سے کہ آپ کی سائبر نیٹ ورک پر اپنی کوئی شناخت نہیں ہے، اس لیے دوسرے لوگوں کا مذاق اڑانے کا بھی آپ کو کوئی حق نہیں۔”
اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ زرنش خان نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ چھوٹی سوچ سے باہر آجائیں۔
ارتضیٰ رباب عرف میرا جی جنہوں نے 1995 میں لالی ووڈ سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اور فلم انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دی ہیں۔ متعدد موقعوں پر ان کی انگریزی کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے مزاح کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ ہمیشہ خاموش رہتی ہیں۔