بلال مقصود "چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے
معروف گٹارسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر لپٹن کے پرانے گانے کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
چائے کی معروف برینڈ لپٹن، اپنے نئے اشتہار کے لیے پرانے گانے کو دوبارہ ری میک کرنے کی تیاری میں مصروف ہے اور سوشل میڈیا پر ایسی باتیں ہورہی ہیں کہ اب کی بار بلال مقصود ری میک کی دُھن ترتیب دیں گے۔
لپٹن نے ایک عرصے سے شائقین کو اپنے منفرد گانے سے محظوظ کر رکھا ہے۔ گانے کے بول کچھ اس طرح کے ہیں، "چائے چاہیے، کون سی جناب، لپٹن ہی تو ہے دل لاجواب”۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد خان ’چائے والا‘ کے مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
’پی ڈی ایم راولپنڈی آئے گی تو چائے پانی سے تواضع کریں گے‘
بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام پر لپٹن کے پرانے گانے کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر لپٹن چائے پسند کرنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس متعلق باتیں ہورہی ہیں کہ شاید لپٹن کے نئے اشتہار میں گانے کو ری میک کیا جارہا ہے۔
البتہ لپٹن کی جانب سے فی الحال ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔