گلوکار کاشف اور مس ٹرانس پاکستان کے گیت "دنیا” کا پوسٹر لانچ

شائرہ رائے رواں سال مئی کے مہینے میں مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوئی تھیں جبکہ یہ مقابلہ کینیڈا میں منعقد ہوا تھا۔

گلوکار کاشف علی بابر اور گلوکارہ و اداکارہ مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے نے نئے ویڈیو گيت "دنیا” کا پوسٹر لانچ کر ديا ہے۔

لاہور کے مقامی کیفے میں منعقد ہونے والي تعارفی تقريب ميں "دنیا” کے ٹائٹل پر مبنی ویڈیو سانگ کا پوسٹر لانچ کيا گیا۔

تعریفی تقریب میں سینیئر آرٹسٹ راشد محمود ، دنیا گیت کے گلوکار کاشف بابر، گلوکارہ و اداکارہ مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے، ویڈیو ڈائریکٹر جہانزیب یو جی، آفیشل وارڈ روپ پارٹنر فادی اینڈ ایمان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود "چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے

200 کروڑ روپےکا غبن:اداکارا نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس طلب

اس موقع پر شائرہ رائے کا کہنا تھا کہ "کملی” سانگ کے بعد "دنیا” سے بہت امیدیں ہیں۔ گانے "دنيا” کي ویڈیو 25 اکتوبر کو ریلیز کي جائيگی۔ اس گیت میں زندگی کے تین حصے دکھائے گئے ہیں۔ گیت میں بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کی کہانی بیان کی گئی ہے اس لئے اس کا نام "دنیا” رکھا گیا ہے۔

گلوکار کاشف علی نے دنیا گیت کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گیت اپنی کہانی خود بیان کرتا ہے لوگوں سے اسپورٹ کرنے کی درخواست ہے۔

دنیا گیت کی واڈ روب پارٹنر فدی اینڈ ایمان برینٹ سے ایمان نے بتایا کہ یہ تجربہ مشکل ضرور تھا مگر بہترین ٹیم کے ساتھ اچھا کام کیا گیا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے کا تعارف

ملکی تاریخ میں پہلی مس ٹرانس منتخب ہونے والی گلوکارہ و اداکارہ شائرہ رائے کا تعلق لاہور سے ہے۔

شائرہ رائے رواں سال مئی کے مہینے میں مس ٹرانس پاکستان منتخب ہوئی تھیں۔ یہ مقابلہ کینیڈا میں منعقد ہوا تھا جس میں دس ممالک کی ٹرانس جینڈرز نے حصہ لیا تھا۔

گلوکارہ اور اداکارہ مس ٹرانس شائرہ رائے کی تاج پوشی کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔ مس پاکستان اریج چوہدری نے شائرہ رائے کو تاج پہنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر