سوریا ونشی کی اسٹار کاسٹ کی شائقین فلم سے تھیٹر دیکھنے کی اپیل

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے 22 اکتوبر سے تمام سنیما ہال دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈیا میں سینما گھر 22 اکتوبر سے کھولے جارہے ہیں، جبکہ بڑی کاسٹ کی فلم "سوریا ونشی” 5 نومبر کو سینما گھروں کیی زینت بنے گی۔ فلم کی اسٹار کاسٹ نے شائقین فلم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینما گھروں میں فلم دیکھیں۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کے بینر نیچے بننے والی فلم سوریا ونشی میں اجے دیوگن ، اکشے کمار اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سونیا حسین بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر، یونیفارم میں تصاویر وائرل

اداکارہ پریتی زنٹا شاہ رخ خان کو سپورٹ کے لیے سامنے آ گئیں

فلم کی کاسٹ اور اس فلم سے جڑے دیگر افراد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ (سی ایم) ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ تمام سینما ہال 22 اکتوبر سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

سوریا ونشی کے علاوہ سینما گھروں کے دوبارہ کھلنے کے بعد ریلیز ہونے والی متعدد فلمیں پائپ لائن میں موجود ہیں جن میں بنٹی اور ببلی 2 ، تڑپ – ایک ناقابل فراموش محبت کی کہانی ، 83 اور جرسی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر