ینگیسٹ آر جے حسنین نے اپنے اندر موجود خوبیوں کو "گاڈ گفٹڈ” قرار دے دیا

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔ پشاور کے ایک ننھے آر جے ریڈیو براڈ کاسٹر اور پاکستان کے ینگیسٹ جرنلسٹ حسنین کا کہنا ہے کہ میرے اندر جو خوبیاں موجود ہیں اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو یہ ہے کہ یہ اللہ کی دَین ہیں اور دوسرا بادام کھاؤ اور اسمارٹ ہو جاؤ۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ینگسٹ براڈ کاسٹر اور جرنلسٹ حسنین کا کہنا تھا کہ ” میں سمجھا ہوں کہ اگر آپ کو ایکسپرٹ بننا ہے تو آپ کو اپنی فیلڈ میں 4 ہزار گھنٹے گزارنا بہت ضروری ہیں۔ میں نے اپنا مکمل وقت میڈیا کو دیا ہے۔”

حسنین کا کہنا تھا کہ "میں 2018 سے چھوٹے چھوٹے پروگراموں میں جاتا تھا۔ 2019 میں خیبرپختون خوا ریڈیو سے اپنا ایک پروگرام کیا اور پھر اس کے بعد مختلف ریڈیو چینلز سے پروگرام کیے۔

سات سالہ حسنین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی کی جانب سے مجھے ایک پروگرام دیا گیا جو بہت زیادہ لانگ تھا۔ وہ سارا پروگرام گلگت بلتستان پر تھا۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ینگیسٹ آر جے اور جرنلسٹ حسنین نے مزید کیا کیا انکشاف کیے ، دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 15 دن میں گھر خالی کرنے کا حکم

بلال مقصود "چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے

متعلقہ تحاریر